09:17 , 19 اپریل 2026
Watch Live

سوئٹزرلینڈ بھی امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دینے لگا

سوئس وزیر دفاع مارٹن فِسٹر

اسپین اور جرمنی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئس وزیر دفاع مارٹن فِسٹر نے سوئس کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے ویکلی جریدہ زونٹاگز سائٹنگ کو بتایا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر کے بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو فوری طور پر لڑائی بند کر دینی چاہیے تاکہ شہری آبادی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی صدر کا بیان: دباؤ بڑھا تو ردعمل بھی شدید ہوگا

سوئس وزیر دفاع کے مطابق فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک یہ تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مارٹن فِسٹر کا کہنا تھا کہ ان کی یہ بات ان تمام ممالک کے لیے ہے جو تشدد کی ممانعت کے اصول کی پاسداری نہیں کر رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION